ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم عناصر کیجانب سے لیزر لائیٹ مارنے کا سلسلہ جاری

لاہور ایئرپورٹ پر نامعلوم عناصر کیجانب سے لیزر لائیٹ مارنے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل رضا ملک: لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر آنے جانے والی پروازوں پرنا معلوم عناصر کی جانب سے خطرناک لیزر لائیٹ مارنے کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایک اور نجی تربیتی پروراز کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو شکایت کر دی۔

ویسے تو لاہور ایئرپورٹ کی انتظامیہ آپریٹ کرنے والی تمام ایئرلائنز سمیت مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے لیکن اس دعوے کی قلعی اس وقت کھل کر سامنے آ ئی جب نجی فضائی کمپنی ایئرایگل کی تربیتی پرواز سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو شکایت کی کہ دوران لینڈنگ چند نامعلوم افراد کی جانب سے مسلسل اس کے کاک پٹ میں سبز رنگ کی لیزر لائیٹ کی شعائیں ڈالی گئیں جس سے اس کی آنکھیں چندیا گئیں اور تربیتی طیارے کو لینڈ کروانےمیں بھی سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان کی شکایت پرایئرپورٹ انتظامیہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور ہنگامی سرچ آپریشن کرنے سمیت ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دے دیا، کئی گھنٹے گزر نے کے باوجود تاحال ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تربیتی اور کمرشل پروازوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے لیزر لائٹیں مارنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن آج تک کسی ایک ذمہ دار کو بھی نشان عبرت نہیں بنایا جا سکا۔

 ادھر ایوی ایشن قوانین کے مطابق جہاز پر لیزر لائٹ مارنا دہشت گردی ایکٹ کے تحت سنگین نوعیت کا جرم ہے جس کا مرتکب پائے جانے والے فرد یا افراد کو سخت سزائیں بھگتنا پڑ سکتی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer