عدالت، بینکوں سے فراڈ کرنیوالا چار بیویوں کا اکلوتا شوہر پکڑا گیا

fake death certificate in court
کیپشن: Bank fraud
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: بینکوں سے فراڈ، چار بیویوں سے دھوکہ, عدالت میں جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور موت کا ڈرامہ. فیض احمد آفریدی نامی ملزم نے اپنی جائیداد کی قرقی سے بچنے کیلئے خود کو مردہ ظاہر کر نے کے لیے ٹریفک حادثہ میں موت کا سرٹیفیکٹ بنوالیا.

ملزم فیض احمد آفریدی نے اپنی جائیداد کی قرقی سے بچنے کیلئے خود کو مردہ ظاہر کردیا۔ٹریفک حادثہ میں موت کا سرٹیفیکٹ بنوایا اور بھائی کے زریعے بینک جرائم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ ملزم کیخلاف بینک فراڈ کے تین مقدمات زیر سماعت تھے۔ بینک جرائم کورٹ نے ملزم کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔

بینک جرائم کورٹ نے ملزم فیض احمد آفریدی کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تو ملزم کا نیا روپ سامنے آیا۔ ملزم کے بھائی شعیب احمد نے عدالت میں درخواست دی کہ میرا بھائی فوت ہو گیا ہے کیس کو ختم کر دیا جائے۔ مخالف فریق فدا حسین نے عدالت میں ڈیتھ سرٹیفکیٹ کو اصل ماننے سے انکار کر دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ملزم نے دھوکہ باز ہے، میری بہن سے دھوکہ کیا شادی کرکے چھوڑ دیا۔ ملزم نے عدالت کو گمراہ کرنے کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا ہے۔

عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر پاک پتن کو معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پاک پتن کی انکوائری میں بھی ملزم فیض احمد آفریدی زندہ نکلا۔