سٹی42 : لاہورنے آنے اور جانیوالی 21 پروازیں منسوخ،،پروازیں طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات پر منسوخ کی گئیں۔
منسوخ کی گئی پروازوں میں ترک ایئرلائن کی استنبول جانیوالی پرواز 715/714، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 313، پی آئی اے کی لاہور سے گلگت دو طرفہ پرواز609/610، ایئربلیو کی لاہور سے دبئی دو طرفہ پرواز 416/417، اتحاد ایئر لائن کی لاہور سے ابوظہبی دوطرفہ پرواز 244/243، قطر ایئرلائن کی لاہور سے قطر دو طرفہ پرواز 629/628شامل ہیں۔
، سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 521، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، سیرین ایئر لائن کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 523/524، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز405، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ جانیوالی پرواز322، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز407/408 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 316 شامل ہیں۔