ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کے بحران کا خدشہ

آٹے کے بحران کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) عام مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافےکےسبب آٹےکےبحران کاخدشہ، محکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹ میں آٹےکی موجودگی اور قیمت کا جائزہ لینا شروع کردیا۔
مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں خودساختہ اضافےکےسبب لاہورسمیت صوبہ بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے، اس صورتحال کےپیش نظروزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کی ہدایت پرمحکمہ خوراک کی خصوصی ٹیموں نےمارکیٹوں میں سروے شروع کردیا ہے، ٹیموں کی جانب سےدکانوں پرسرکاری قیمت آویزاں کرائی جارہی ہے، سرکاری نرخنامےمیں بیس کلوآٹےکےتھیلےکی قیمت 808 روپےمقرر ہے جبکہ عام مارکیٹ میں آٹےکاتھیلا 815 سے820 روپے میں فروخت ہورہاہے۔

غلہ منڈی میں گندم کی فی من قیمت1600روپےتک پہنچ گئی۔  فی من گندم کی سرکاری قیمت 1375 روپےمقررہے، فلورملز نےمحکمہ خوراک سےمقررکردہ کوٹہ بڑھانےکا مطالبہ بھی کردیاہے، محکمےکی جانب سےہر مل کو45 بوریاں فی چکی فراہم کی جارہی ہیں، اہم ملزنےفی چکی 60 بوریاں فراہم کرنےکامطالبہ کیاہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔