اسرار خان : مسلم ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسد، محسن، زاہد، عامر اور نواز شامل ہیں، ملزمان سے 3 پستول، موٹر سائیکل اور 2 لاکھ سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او مسلم ٹاؤن اور ٹیم کو شاباش دی ۔