کمشنر راولپنڈی کا ٹریفک حادثے کا شکارہونے والے پولیو ورکرز کیلئے مالی امداد کا اعلان

کمشنر راولپنڈی کا ٹریفک حادثے کا شکارہونے والے پولیو ورکرز کیلئے مالی امداد کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  کمشنر راولپنڈی کی جانب سے ڈیوٹی پر آتے ہوئے ٹریفک حادثے کا شکارہونے والے پولیو ورکرز کے لئے مالی امداد کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کو ویلفیئر فنڈ میں سےایک ایک لاکھ  روپے دئیے جائیں گے، جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے پولیو ورکرز کے لئے 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کردیا گیا۔ 

کمشنر راولپنڈی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو پولیو ورکرز کے پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ پولیو ورکرز قومی مسئلے کے حل کے لئے کوشاں اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ پسماندگان کی مزید مدد کے لئے متعلقہ فورم پر کیس لےجایا جائے گا۔ مالی مدد کی ساتھ ساتھ انہیں باقی تمام ضروری امداد بھی فراہم کی جائے۔ 

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پولیو مہم جاری  ہے، جس کے دوران محکمہ ہیلتھ کی دو خواتین اور ایک میل ہیلتھ ورکرز  موٹر سائیکل پر ویکسین لینے کے لیے جارہے تھے کہ  اڈیالہ روڈ پر مخالف سمیت سے ایک موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سیدھا ان سے آٹکرایا، حادثے میں دنوں موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ حادثے میں 45سالہ یاسمین اختر  موقع پر جاں بحق ہوگئی، جبکہ 47 سالہ محمد مسکین بینظیر بھٹو ہسپتال ایمرجنسی میں جان کی بازی ہارگیا تھا، حادثے میں زخمی ہونے والی صالحہ آفتاب،سبحان اور یاسمین فردوس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز کا کہنا ہے کہ صالحہ آفتاب کی حالت بھی نازک ہے، جبکہ باقی دو مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔