ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت کا کارکن بن کر اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کے ڈیڑھ سو کارکن گرفتار 

Jamat e Islami, Lahore Police, Dharna in Islamabad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اسلام آباد جا کر دھرنا دینے کے لئے روانہ ہونے والے کارکنوں کو راستے میں گرفتار کرنے کی کارروائیوں کے دوران  لاہور پولیس نے  سیالکوٹ موٹروے اور رنگ روڈ پر 150 سے زائد کارکنوں کو  گرفتار کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق  گرفتار ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن جماعت اسلامی کے کارکن بن کر اسلام آباد جانے کی کوشش کر رہے تھے۔


پولیس نے گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 100 سے زائد افراد کو  حراست میں لے لیا  تھا۔
گرفتار ہونے والے کارکنوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا جارہا ہے۔


لاہور پولیس نے اسلام آباد جانیوالے راستوں پر سخت ناکہ بندی کر رکھی ہے۔