ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ہو گئیں

commercial vehicles,dacoity,theft cases,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں کمرشل گاڑیاں بھی غیر محفوظ ہو گئیں،رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 634 کمرشل گاڑیاں چوری، 15 گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں،سٹی فورٹی ٹو نے پولیس کے اعداد و شمار حاصل کر لئے۔

 تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن 172 وارداتوں کے ساتھ سرفہرست رہا،سٹی ڈویژن 120 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کے چوری کے 102 مقدمات درج ہوئے،سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 82، 82 کمرشل گاڑیاں چوری ہوئیں۔

اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 76 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے،مختلف علاقوں سے 15 کمرشل گاڑیاں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں،کمرشل گاڑیوں میں ٹرک، ویگن، پک اپ اور آٹو رکشہ شامل ہیں۔