(عابد چوہدری)کاہنہ میں پولیس مقابلہ،دوران واردات شہری کو یرغمال بنانے والا ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرارہو گیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاون عمارہ شیرازی کے مطابق ڈاکو گن پوائنٹ پر 5 نمبر سٹاپ سے جانب گجومتہ بابر نامی شہری کو یرغمال بنا کر لا رہے تھے،کاہنہ پولیس نے کاہنہ سٹاپ پر دوران سنیپ چیکنگ گاڑی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیاتو ڈاکوؤں نے گاڑی بھگا دی۔
تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،1 ڈاکو فرار جبکہ مغوی بازیاب ہو گیا،متاثرہ شہری کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھینی اور اسے یرغمال بنا لیا۔1 ڈاکو موٹر سائیکل لے کر چلا گیا جبکہ باقی دونوں ڈاکوؤں نے یرغمال بنایا،پولیس کے مطابق تینوں ڈاکو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔