ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کی ضمانت منظور

فواد چودھری کی ضمانت منظور
کیپشن: Fawad chaudhary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی 10روز کیلئےحفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس نےسماعت کی۔عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے فواد چوہدری اوران کے بھائی کو 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں رہنماؤں کی  8 جون تک حفاظتی ضمانت بھی منظور  کر دی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر