حکومت آئینی مدت پوری کرے گی یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتا دیا

حکومت آئینی مدت پوری کرے گی یا نہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم آئینی مدت مکمل کریں گے لیکن ڈی چوک پر کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، بی اے بی کے خالد مگسی اور محسن داوڑ شامل تھے, ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔

اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیریقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سب کو بتادیں کوئی غیریقینی نہیں، حکومت اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کرے گی، دباؤ میں آکر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے اور ڈی چوک پر بھی کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے، عمران خان6 دن بعد آئیں اور مختص جگہ پراحتجاج کا شوق پورا کرلیں۔

شہبازشریف نے امید دلائی کہ دسمبریاجنوری تک حکومتی پالیسیوں کےثمرات سامنےآئیں گے وقت آگیا ہے تصادم کے بجائے ملک کیلئےکام کریں۔

ملاقات میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا، موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔