ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

عمران خان کا 6 دن کا الٹی میٹم، وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت  نے امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے  اور اسلام آباد میں انتشار پھیلانے والے جلسے و جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ 

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی زیرصدارت پی ٹی آئی لانگ مارچ اور امن وامان سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ضلع راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اورشیخوپورہ کے آرپی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ میں ملک بھرمیں جانی ومالی نقصانات، پولیس، رینجرز اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی تفصیلات پیش کی گئیں، اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں اورگاڑیوں سے برآمد اسلحہ کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔

اجلاس میں پرتشدد جلسے جلوسوں کوسختی سے روکنے کیلئے حکمت عملی تیارکرنے اور اسلام آباد میں فتنہ، فساد اورشرپھیلانے والے جلسے و جلوسوں کے داخلے پرمستقل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد کی انتظامیہ کوفسادی مارچ کا راستہ روکنے کیلئے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایات کی گئی اورجلسےجلوسوں کو انتظامیہ کے ساتھ تحریری معاہدوں کے بعد اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں  امن وامان ہاتھ میں لینے والے شرپسند عناصرکےخلاف زیروٹالیرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ فسادی جتھے اورشرپسند عناصرکے ہاتھوں ملک کویرغمال نہیں بننے دیں گے اور کسی فسادی لانگ مارچ، جلوس کواسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ فسادی جتھوں کے ہاتھوں پولیس پرتشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، شہریوں کے جان ومال کی تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے اور ادارے امن وامان ہرصورت یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو عمران خان نے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا اگر امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو 30 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد واپس آؤں گا، امپورٹڈ حکومت چھ دن میں اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کااعلان کرے۔