اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کراسکیں گے

Federal minister Asad Umar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ویکسی نیشن کے حصول میں حکومت کا بڑا اقدام، 30 سال سے زائد عمر کے افراد واک ان ویکسی نیشن کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے شہری بغیر رجسٹریشن ویکسین کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 30 سال سے زائد افراد کے لئے واک ان ویکسی نیشن کا عمل کل سے شروع ہو گا۔ 

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مؤثر حکمت عملی سے لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 16 سے کم ہو کر 4 فیصد پر آگئی ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمی برقرار رکھنے کیلئے احتیاط سختی سے جاری رکھنا ہوگی۔ موثرلاک ڈاؤن اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیسز میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 196 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 67 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جبکہ 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کے مثبت  کیسز کی شرح 4.80 رہی، 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 625 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کوروناکےفعال کیسز کی مجموعی تعداد 58 ہزار 611 تک پہنچ چکی ہے۔ کوروناسےصحت یاب ہونے والےافراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 566 ہوگئی ہے اور اب تک کوروناکے 9 لاکھ 13 ہزار 784 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 20 ہزار 607 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔سندھ میں 4 ہزار 988 افرادکورونا کے باعث جاں  بحق ہوئے جبکہ پنجاب میں 9 ہزار 925، کےپی کےمیں 4025، اسلام آبادمیں 753، بلوچستان میں 273،گلگت بلتستان میں 107 جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 536 افردا جاں  بحق ہوچکے ہیں۔