سٹی42:مہنگائی کے جن نے ہر جگہ ڈیرے ڈال دیے ہیں جس سے عوام بے حد پریشان ہیں۔
اب مہنگائی کے جن نے میڈیسن مارکیٹ کو بھی نہ بخشا ، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شوگر کے مریضوں کیلئے انسولینز 41 سے 70 روپے تک مہنگی،ہیمولین کی قیمت 874 سے بڑھ کر 915 روپے ،انسولین کی قیمت 694 سے بڑھ کر 764 روپے ،ٹرائی اوپٹل 50 گولیوں کا پیک 357 روپے مہنگا ہو گیا۔
اسی طرح سکارٹ پلس 10 گولیوں کا پیک 16 روپے مہنگا جبکہ سکارٹ 30 گولیوں کا پیک 6 روپے مہنگا ہو گیا۔میڈیکل سٹور مالکان کے مطابق ان ادویات کی قیمتیں رواں ہفتے بڑھی ہیں۔
شہری ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر حکومت سے سخت نالاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غریب کی آمدن تو تین سال سے نہیں بڑھی, لیکن اب ادویات کی قیمتیں بھی ہر دوسرے مہینے بڑھا دی جاتی ہیں۔