خان شہزاد: رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونے کی قیمت دوسو روپے کم ہوئی، صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق دوسو روپے کمی کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 57 ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 53 ہزار 76 روپے رہے جبکہ اکیس قیراط سونا 25 ہزار 662 روپے کا رہا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: عید الفطر کی سپیشل سوغات سو یوں کی مانگ بڑھ گئی
صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے سونے کی شوقین خواتین کو سونا مزید سستا ہونے کی نوید سنادی، حاجی محمد افضل نے کہا کہ عیدالفطر تک سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اسلئے سونے کے خریدار عید الفطر تک سونے کی قیمتوں کو مانیٹر کرسکتے ہیں۔