(شہزاد خان) چھوٹی عید کی سپیشل سوغات سو یوں کی مانگ بڑھ گئی، سویاں بنانے کے کام میں تیزی آگئی، کاریگر دن رات ایک کرکے سویاں بنانے میں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے کاریگروں کا کہناہے کہ سویاں بڑی محنت سے تیار کی جاتی ہیں ،سب سے پہلے میدہ گوندھا جاتا ہے پھر اس میں رنگ ڈال کرکے سو یوں کے سانچے میں ڈالا جاتا ہے،سانچے سے نکلنے والی گیلی سویاں بانسوں پر لٹکا کر دھوپ میں رکھ دی جاتی ہیں،سو یوں کوسٹیل کی ٹرے میں ڈال کر بھٹی کے اندر رکھ دیا جاتا ہے تاکہ ان کا رنگ براﺅن ہوجائے۔ اس کے بعد پیکجنگ کا مرحلہ آتا ہے اور سویاں دکانوں پر پہنچا دی جاتی ہیں۔
عید کے موقع پر مختلف قسم کی سویاں دستر خوان کی زینت ضرور بنتی ہیں،اس ڈش کوعزیز واقارب کو بھی بھیجا جاتا ہے، یوں یہ سویاں عید الفطر کی خوشی کو دوبالاکردیتی ہیں۔