کوروناوائرس کےمریض کو ہسپتال داخل نہ کر ناڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا

کوروناوائرس کےمریض کو ہسپتال داخل نہ کر ناڈاکٹر کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعودبٹ)سہولیات کے باوجود کوروناوائرس کےمریض کوڈی ایچ کیوہسپتال ریفرکرنےکےمعاملہ پرصوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان نےغفلت برتنےپرایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ ڈاکٹرمحمدطیب میرکومعطل کردیا۔

ترجمان محکمہ لیبرکےمطابق ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹرمدثراقبال کوایم ایس کااضافی چارج دے کرفوری فرائض سرانجام دینےکاحکم دے دیاگیا، کمشنرپیسی نےایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے،ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ نےہسپتال میں تمام سہولیات دستیاب ہونےکے باوجود کوروناوائرس کے مریض کوڈی ایچ کیوہسپتال ریفرکرکےسنگین غفلت کامظاہرہ کیا۔

صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کےمطابق کوروناوائرس کی ہنگامی صورتحال سےہرادارہ لڑرہاہے،موجودہ حالات میں کسی آفیسریاہسپتال انتظامیہ کی جانب سےغفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنرپیسی دورکنی کمیٹی تشکیل دے کرایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال گوجرانوالہ کےخلاف مزیدکارروائی کیلئےمکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer