گندم کی قیمت میں بلاجواز اضافہ،فی کلو آٹابھی مہنگا

گندم کی قیمت میں بلاجواز اضافہ،فی کلو آٹابھی مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)کورونا وائرس باعث لاک ڈاؤن کا منافع خورفائدہ اٹھانےلگے، گندم کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سےآٹا چکی مالکان بھی من مانی قیمت پرآٹا فروخت کرنےلگے۔
تفصیلات کے مطابق ہنگامی صورتحال میں بھی منافع خور مافیا کی سرگرمیاں جاری،بے لگام مافیا کونہ خوف خدااورنہ ہی احساس ذمہ داری رہی،صوبےکی غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت میں 400 سے 500 روپےفی من کا اضافہ کردیا، گندم کی قیمت میں اضافےکےباعث چالیس فیصد آٹا چکیاں بند ہوگئیں، گندم کا سرکاری کوٹہ لینےوالی آٹا چکیوں نےبھی قیمت میں اضافہ کردیا،45 روپےفی کلوآٹا فروخت کرنےکی بجائےمن مانی قیمت پرآٹا فروخت کرنےلگیں جبکہ شہرمیں چکی کا آٹا65سے70روپے فی کلو میں فروخت ہونےلگا۔
آٹا چکی مالکان کا کہنا ہےکہ اس وقت صوبےکی غلہ منڈیوں میں گندم 2100 سے2300 روپےفی من کے حساب سے فروخت ہورہی ہے،،جسکےباعث لاہور آٹا چکی اونرزایسوسی ایشن کی جانب سے چکی کےمقرر کردہ نرخ 62 روپےفی کلو میں آٹا فروخت نہیں ہورہا،،انکا کہنا ہےکہ گندم کی قیمت میں اضافےکےباعث قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

شہریوں کا کہناتھا کہ منافع خوروں کا راج ہےاورحکومت کی جانب سےمنافع خوروں کو کنٹرول کرنےکےلیےکوئی اقدامات نہیں کیے جارہے، غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں دوچارہیں،حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer