حکومتی عدم دلچسپی، ڈیجیٹل لائبریوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

حکومتی عدم دلچسپی، ڈیجیٹل لائبریوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) لاہور سمیت صوبے بھر کی 14 ڈیجیٹل لائبریوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے، 10 روز سے بجلی بند ہونے سے الیکٹرانک  کتابوں تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ایک سال قبل ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی گئی تھیں تاہم تحریک انصاف کی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ان لائبریوں‌ کا مستقبل خطرے میں‌ پڑ گیا، بجلی کے بلوں‌ کی عدم ادائیگی کے باعث لائبریوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں۔ ان میں لاہور سمیت صوبے کی 14 لائبریریز شامل ہیں۔ لائبریریز کے بجلی کنکشن 10 روز قبل منقطع کیے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل لائبریری کا پراجیکٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ای لائبریریز کو جولائی کے مہینے سے فنڈز جاری نہیں‌ کیے گئے، ڈیجیٹل لائبریریز میں بجلی منقطع ہونے سے کمپیوٹر لیبز بند اور الیکٹرانک ریسورسز تک رسائی بھی بند ہوگئی ہے۔  بجلی منقطع ہونے پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور حکومت کی جانب سے خاموشی پر قارئین نے غصے کا اظہار کیا ہے۔