ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، مصر کے درمیان دیرنیہ اور دوستانہ تعلقات ہیں: لیاقت بلوچ

پاکستان، مصر کے درمیان دیرنیہ اور دوستانہ تعلقات ہیں: لیاقت بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 قذافی بٹ:عالمی محفل حسن قرات کل سنٹرل کالونی وحدت روڈ پر ہوگی، مصر اور پاکستان کے نامور قاری شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پاکستان میں مصر کے قراء حضرات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

مسلم ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بتایا کہ پاکستان میں مصر کے قراء حضرات کا خیر مقدم کیا جاتا ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان دیرنیہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اخوت کا رشتہ ہے جس میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی ہے۔

 انکا کہنا تھا کہ جمعرات کو ہونے والی محفل حسن قرات میں دونوں ممالک کے نامور قراء حضرات شریک ہونگے۔عالم اسلام کے لئے اپنے مسائل سے نجات کا واحد راستہ قرآن و سنت ہے اور متحد ہوکر مشترکہ دشمن کے خلاف کامیاب ہوا جاسکتا ہے۔ پریس کانفرنس میں مصر سے تعلق رکھنے والے قراء حضرات نے تلاوت قرآن سے دل گرمائے۔