ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز

 لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے ۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کے حکم پر آج جامع مسجد شادمان مارکیٹ میں کھلی کچہری لگائی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ و دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔ محمد فیصل کامران نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہریوں کے مسائل سنے، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے افسران کوشہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات دئیے۔ 

محمد فیصل کامران کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام سے رابطے میں رہنا، فاصلوں کومٹانا ہے، سسٹم کی بہتری کیلئے شہریوں کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو ڈرگ فری سٹی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال کریں گے ۔