وفاقی حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

 مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ کر 22 دسمبر 2022ء سے 20 جون 2023ء کا بلا تاخیر آڈٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے آڈیٹر جنرل کو ارسال کیئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کیا جائے، آڈیٹر جنرل پاکستان سپُر لیگ 8 کا بھی فوری آڈٹ کا آغاز کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی تحلیل کردی تھی جبکہ چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی کام سے روک دیا گیا تھا۔