روسی بحری جہازکلائیڈنوبل سے روسی خام تیل کی منتقلی کاعمل جاری 

Oil being shifted from the Russian tanker at Karachi Port, City42
کیپشن: ترجمان کے پی ٹی شارق امین فاروقی کاکہناہےکہ دوسراروسی جہاز مجموعی طورپر 54ہزار140میٹرک ٹن روسی خام تیل لے کرآیاتھا جوکہ پاکستان ریفائنری میں منتقل کیاجارہاہے۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسیم افتخار:  روسی بحری جہازکلائیڈنوبل سے روسی خام تیل کی منتقلی کاعمل جاری ہے۔54ہزار140میٹرک ٹن خام تیل سے لبریزروسی جہازگذشتہ روز کے پی ٹی کے پیئرتھری کے ساتھ منسلک ہواتھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کےترجمان شارق امین فاروقی نے بتایاکہ تیل کی سمپلنگ رپورٹ آنے کے بعد رات 2بج کر45منٹ پرتیل کی منتقلی کے عمل کاآغاز ہوگیاتھا۔
جہاز سے اب تک 16ہزارمیٹرک ٹن تیل پاکستان ریفاینری کومنتقل کیاجاچکاہے۔  دوسراروسی جہاز مجموعی طورپر 54ہزار140میٹرک ٹن روسی خام تیل لے کرآیاتھا جوکہ پاکستان ریفائنری میں منتقل کیاجارہاہے۔

ترجمان کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق خام تیل کی منتقلی کاکام جمعرات کی شام 6سے7بجے تک مکمل ہونامتوقع ہے۔