حکومت کی جانب سے مہنگائی کا ایک اور تحفہ، چینی کی قیمت میں اضافہ

حکومت کی جانب سے مہنگائی کا ایک اور تحفہ، چینی کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت کی جانب سے مہنگائی کا ایک اور تحفہ، چینی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ، چینی 72 روپے کلو ہونے پر یوٹیلیٹی سٹورز پر غائب۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سےچینی کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا۔ چینی 69 روپے سے بڑھ کر 72 روپے کلو ہو گئی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 8 روپے کلو کا اضافہ ہوا۔ چینی کے اضافے کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹور پر چینی غائب ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔  شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو قابو کرنے میں حکومت بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے چینی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی اور چینی بھی غائب ہے۔
لوگوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر چیز ہی مہنگی کر رہی ہے۔ چینی کے اضافے سے صرف عام آدمی متاثر ہو گا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دینے کے لئے روز مرہ کے استعمال کی اشیا سستی کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer