(عثمان علیم) ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ بنانے کا معاملہ، ڈی سی صالحہ سعید نے پلاسٹک فیکٹریوں کو سپلائی اورٹھیک طریقے سے فضلہ تلف نہ کرنے والے ہسپتالوں کو سیل کرنے کی ہدایت کردی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکمت عملی اور کاروائیاں نیب لاہور کی نشاندہی کے بعد شروع کی گئیں، تحصیل شالیمار اور سٹی میں بڑے پیمانے پر ہسپتالوں کے فضلے سے پلاسٹک دانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فضلے سے پلاسٹک دانہ بنانے والی فیکٹریوں کی تاحال لسٹیں بھی مکمل نہیں کی جا سکیں۔ ڈی سی صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری و نجی ہسپتالوں کے فضلہ کو ڈسپوز کرنے کے طریقے کار پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔