ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کب مرکزی حکومت چھوڑرہی ہے ؟اہم خبر آگئی

Shahbaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے کے بعدچودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیراعلی پنجاب عہدے پر فائز ہوچکے ہیں۔

 اسی حوالے سے ن لیگ میں مرکزی حکومت چھوڑنےکے حوالے سے باز گشت جاری ہے ۔ نوازشریف نے پارٹی قیادت سے مرکز میں حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات چیت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پارٹی قیادت سےقبل ازوقت انتخابات کےآپشن پربھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ نوازشریف پی ڈی ایم رہنماؤں اور شہباز شریف سے کئی بار قبل از وقت انتخابات اور حکومت چھوڑنے کے آپشن پر بات کرچکے ہیں تاہم آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر نے حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔