ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کی سنی گئی

دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے ورثا کی سنی گئی
کیپشن: Recruitment to the family members
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے لواحقین کی آواز بن گئے،وفات کے بعد لواحقین کو سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دوران سروس انتقال کر کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دینے میں تاخیر کا سخت نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار لواحقین کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے کیسوں کو زیر التواء رکھنے پر سخت برہم ہو گئے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تمام انتظامی محکموں اور فیلڈ فارمیشنز سے پنجاب سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17۔ اے کے تحت زیر التواء کیسوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ تھا کہ رول 17۔اے کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا قانونی حق رکھتے ہیں،ملازمت میں تاخیر سے لواحقین اپنے جائز حق سے محروم ہوتے ہیں،عثمان بزدارنے کہا کہ ایسے معاملات میں تاخیرکسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام اداروں کے سربراہان کو زیر التواء کیسوں کو ایک ماہ کے اندر نمٹانے کا حکم دیا،وزیر اعلی نے زیر التوا ء کیسوں کے بارے میں فیصلے کرکے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  لاہور سمیت صوبہ بھر ک میں دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے بچوں نوکریاں دینے کا عندیہ دیا گیا تھا،اساتذہ کے بچوں کو نوکریوں دینے کے لئےکوٹہ مختص کرنے کے لئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

ماضی میں اساتذہ کے بچوں کو 7 فیصد کوٹہ دیا جاتا تھا،کمٹیاں اساتذہ کے بچوں کو نوکریاں دینے کے لئے انٹرویوز اور ٹیسٹ کے اضافی نمبر ملیں گے یا کوٹہ بحال ہوگا،محکمہ سکول ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنائیں ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer