ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے

سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کےخلاف میگا کرپشن اسکینڈل کے تمام الزامات کودرست قراردیتے ہوئے12 سال قید اور5 کروڑ ڈالرکاجرمانہ عائد کردیا۔نیب رزاق نےصحت جرم سے انکارکردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کےسابق وزیراعظم نجیب رزاق پرکرپشن کےتمام الزامات ثابت ہوگئےہیں۔ کوالالمپورکی ہائی کورٹ نےترقیاتی ادارے ون ایم ڈی بی میں اربوں ڈالرز کی خردبرد، منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال اور دھوکا دہی سمیت7 مقدمات میں نجیب رزاق کو قصوروار قراردیتےہوئے12 سال قیداور5 کروڑڈالرکاجرمانہ سنادیا۔مقدمے میں نجیب رزاق پر الزام تھا کہ انہوں نےایک کروڑ ڈالر کی رقم اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کرائی۔


نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکارکرتےہوئےکہاکہ ان پربنائےگئےتمام مقدمات سیاسی ہیں۔انہوں نےکبھی کوئی کرپشن نہیں کی۔کیس کی سماعت کے موقع پر ان کے ہزاروں سپورٹرزاظہار یکجہتی کے لیے عدالت کے باہر جمع تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال اور دھوکا دہی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے صرف 6 روز بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں ہائیکورٹ نے نجیب رزاق کو ٹیکسز اور پینلٹیز نہ دینے کی مد میں حکومت کو 400 ملین ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer