محکمہ اینٹی کرپشن میں خود احتسابی کا عمل تیز

محکمہ اینٹی کرپشن میں خود احتسابی کا عمل تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ڈی جی اینٹی کرپشن سید اعجاز حسین شاہ کا تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو محکمہ میں خود احتسابی کا عمل تیز کرنے کا حکم، کہتے ہیں کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ محکمہ پر عوام کا اعتماد بحال کیا جاسکے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے محکمہ کے اندرونی احتساب کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کام شروع کردیا ہے، اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں تعینات سب انجینئر محمد فہیم کے خلاف کرپشن اور ریکارڈ میں ردوبدل کا جرم ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سب انجینئر کے خلاف نمونہ جات میں تبدیلی کا جرم ثابت ہونے پر ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، افسران کرپشن کے خلاف جنگ کو قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سید اعجاز حسین نے کہا ہے کہ افسران اپنے کردار اور عمل سے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں افسران اور دیگر عملے کی نگرانی کیلئے خصوصی سیل قائم ہے، کرپٹ اور بدعنوان افراد کی محکمہ اینٹی کرپشن میں کوئی گنجائش نہیں۔