عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے لیے دلچسپ صورتحال، شوہر ن لیگ سے باغی جبکہ اہلیہ عظمی زعیم قادری ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بننے کو تیار ہے۔
ایک طرف مسلم لیگ ن کے باغی رہنما سیدزعیم حسین قادری لیگی قیادت پر الیکشن سے قبل خوب برسے تھے تو دوسری جانب ان کی اہلیہ عظمی زعیم قادری ن لیگ کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے کے لئے تیار ہیں۔عظمی زعیم قادری کانام خواتین کی مخصوص نشستوں پر چوبیسویں نمبر پر ہے ۔ سید زعیم حسین قادری نے نون لیگ چھوڑ کر پارٹی امیدواروں کےخلاف اپنا پینل میدان میں اتارا تھا۔
پرھنا مت بھولیں: پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین متوقع وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں شامل
زعیم قادری این اے 133سے اپنی ضمانت ضبط کرابیٹھےاور ان کے ساتھی صوبائی اسمبلی کے امیدواروں آصف بیگ اور عمران شاہ کو بھی منہ کی کھانی پڑی۔الیکشن سے پہلے زعیم قادری نے اہلیہ کو نون لیگ کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی نہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ اب عظمی زعیم قادری کا انتخاب یقینی ہوگیا تو موڈ بھی بدل گیا۔
عظمی زعیم قادری کاکہناہے کہ وہ ن لیگ سے ناراض ضرور ہیں لیکن حلف اٹھائیں گی جبکہ زعیم قادری کہتے ہیں کہ حلف لینے کے بعد استعفی دینے یانہ دینے کا فیصلہ ہوگا ۔