وعدہ کرتے ہیں کہ کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دیں گے،آصفہ بھٹو

 وعدہ کرتے ہیں کہ کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دیں گے،آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ میں اور بلاول بھٹو عوام کی آواز ہیں، ہم لیاری کے عوام کے حقوق کےلیے لڑتے رہیں گے۔

 سابق صدر آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آج کراچی کے دورے پر ہیں، وہ جب آگرہ تاج بہارکالونی لیاری پہنچیں تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، کارکنان کی جانب سے ان پر پھول نچھاور کیے گئے، ان پر گھروں کی چھتوں سے بھی پھول نچھاور کیے گئے، ان کی ریلی میں جیالوں کی بڑی تعداد تھی، سلیم مانڈوی والا کارکنان کے ساتھ ریلی میں پیدل چلتے رہے۔

 ریلی میں پیپلزپارٹی کےپارٹی ترانوں پرجیالوں نے والہانہ رقص کیا، بہارکالونی آصفہ بھٹوویلکم ویلکم کے نعروں  سے گونج پڑی۔ مقامی رہنما جاویدناگوری نے کہا کہ لیاری کے جیالوں نے پیپلزپارٹی کی جیت کافیصلہ دےدیا۔

 محترمہ آصفہ بھٹوزرداری نے بہارکالونی لیاری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیئے بھٹو، میں بیٹی ہوں بے نظیرشہید کی، میں اور بلاول بھٹو عوام کی آواز ہیں، ہم لیاری کے عوام کے حقوق کےلیے لڑتے رہیں گے، ہمارے پاس عوام دوست منشور موجودہے، ہم نے این آئی سی وی ڈی کاعوام کوتحفہ دیا، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دیں گے، عوام تیر کو ووٹ دیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کےحقوق کی جدوجہدکریں گے، اب تیرچلے گا، میں نواسی ہوں ذوالفقار علی بھٹو کی، 8 فروری کوعوام تیرپرمہرلگائیں، میرا اور آپ کا لیڈر بلاول بھٹوزرداری ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بلاول بھٹوزرداری کے نعرے لگائے، ان کا قافلہ بہار کالونی سے میراں ناکہ کی جانب روانہ ہو گیا۔