اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نوٹیفکیشن جاری

اہم شخصیات کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کمشنر لاہور عامرجان اور کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کےمطابق کمشنر راولپنڈی ثاقب منان کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور ان کی جگہ لیاقت علی چٹھہ کو کمشنر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔ثاقب منان کو گزشتہ برس 20 ستمبر کو کمشنر راولپنڈی تعینات کیا گیا تھا اور انہیں فوری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-28/news-1674903936-2539.jpg

لیاقت علی چھٹہ بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔اُدھر کمشنر لاہور عامر جان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور انہیں  ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسپیشل سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد علی رندھاوا کو کمشنر لاہورتعینات کیا گیا ہے۔کمشنر ملتان اشفاق احمد کو بھی ہٹادیا گیا اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ او ایس ڈی عبد الامیر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ناصر محمود کمشنر ڈی جی خان ہوں گے، ناصر محمود سے سیکرٹری ہاؤسنگ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمشنر گجرات احمد کمال مان اورکمشنر گوجرانوالا غلام فرید کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ممبر بورڈ آف ریونیو نوید حیدر شیرازی کمشنر گوجرانوالا ہوں گے جبکہ کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کی جگہ شعیب اقبال کو کمشنر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد شاہد نیاز کا تبادلہ  کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب میں نگران حکومت بننے کے بعد بیوروکریسی میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔