سٹی 42: سابق چئیرمین خالد محمود نے پی سی بی پر وزیراعظم ہاؤس سے دباؤ ہونے کا اعتراف کر لیا کہتے ہیں سیاسی بھرتی نہ کرنے پر مجھے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ فواد عالم کو کارکردگی کے باوجود نظر انداز کرنے کی تحقیقات ہونی چاہئے.
تفصیلات کے مطابق لاہور چیلنج کپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چئیرمین پی سی بی خالد محمود کا کہنا تھا کہ بورڈ کے چئیرمین پر وزیراعظم ہاؤس سے دباو ہوتا ہے ۔سیاسی بات نہ ماننے پر مجھے چئیرمین شپ سے ہٹایا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے ۔ پی سی بی کو فواد عالم سے باضابطہ معافی مانگنی چاہیے،،سابق چییر مین نے کہا سابق کہ جسٹس قیوم رپورٹ پر من و عن عمل نہیں ہوا ۔ شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کے خلاف ہوں.