ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان قتل ،مقدمہ درج نہ ہونے پر ورثا کا احتجاج

نوجوان قتل ،مقدمہ درج نہ ہونے پر ورثا کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی :اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر مظاہرین کا لاش سڑک پر رکھ کراحتجاج،مظاہرین کی پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی۔ پولیس کی ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔


رائیونڈ روڈ اڈا پلاٹ پر جیابگا گاؤں کے رہائشی مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پچیس سالہ نوجوان اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا مگر ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے ، جبکہ ایک سال قبل مقتول اعجاز کے والد کو بھی ان ملزمان نے قتل کیا تھا،، مقتول اعجاز اپنے والد کے مقدمہ میں مدعی تھا اور اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ۔

مظاہرین نے اڈا پلاٹ روڈکو ٹریفک کے مکمل طور بند رکھا ،، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے اور ملزمان کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور رائیونڈ روڈ پر ٹریفک بھی بحال کردی گئی۔

دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کا تھانہ کوٹ لکھپت کا دورہ کیا  ،محرر روم اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا۔حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات بھی کی۔ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے فرنٹ ڈیسک پر درخواستوں کے اندراج کا ریکارڈ چیک کیا، تھانہ محرر سے ریکارڈ رجسٹرز بارے پوچھ گچھ کی جبکہ حوالات میں موجود قیدیوں سے ملاقات کی، اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔ دوست محمد کا کہنا تھا کہ تھانوں میں آ کر شہریوں کو تحفظ محسوس ہونا چاہیے۔جبکہ اختیارات سے تجاوز اور نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس سٹیشنز محکمہ پولیس کی پہلی شناخت اور انصاف کی فراہمی کا اولین ذریعہ ہیں۔