(ویب ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10،10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10،10 روپے کمی کردی گئی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم مارچ کی رات سے 15 مارچ 2022 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 149 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوجائے گا۔