وزیراعظم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وزیراعظم نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
کیپشن: PM Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر کم کر رہے ہیں اور بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ کمی کردی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب کے دوران پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئیندہ بجٹ تک ملک میں پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم نے آئی ٹی سیکٹر کو 100 فیصد ٹیکس چھوٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط خارجہ پالیسی بنائی گئی، جب سے سیاست شروع کی تو خواہش تھی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہو۔ ملکی خارجہ پالیسی اپنے ملک کے مفادات کے لیے ہونی چاہیے اور خارجہ پالیسی کسی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد قوم کا مطلب ہوتا ہے کہ وہ پالیسی ہو جو قوم کے مفاد میں ہو.انہوں نے ماضی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا، ہمیں امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر دہرایا کہ بدقسمتی سے اس غلط خارجہ پالیسی کی وجہ سے  80 ہزار پاکستانیوں کی جانیں گئیں۔ انہوں نے کہا کہ شرمناک بات یہ تھی کہ ایک ملک کسی ملک کیلئے جنگ کر رہا ہے اور اسی پر بمباری ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی سیاست پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے، بدلتی صورتحال کے اثرات پاکستان پر بھی اثرانداز ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی آمر چاہتے ہیں کہ دنیا ان کو مانے اور تسلیم کرے۔انہوں نے ماضی کی افغانستان میں امریکی جنگ کے دور کی مثال دیتے ہوئے سابقہ حکومتوں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ مشرف کے دور میں 10 ڈرون حملے ہوئے جبکہ آصف زرداری اور نواز شریف کے دور حکومت میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ تو جمہوری حکومتیں تھیں انہیں امریکا کو کہنا چاہیے تھا کہ بچے اور عورتیں مر رہے ہیں۔ امریکی صحافی نے لکھا کہ زرداری نےکہا کہ ڈرون حملوں میں بےگناہوں کے مرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
آزادی صحافت پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی لگائی جارہی ہے، آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی صحافت معاشرے کا اثاثہ ہیں، تنقید ہمیں آگاہ کرتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی، وزیراعظم کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو سوچیں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 94 ہزار کیسز ایف آئی اے کے پاس پڑے ہوئے ہیں۔ایک صحافی نے نواز شریف کے خلاف لکھا تو نواز شریف نے اس کو 3 دن بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی تنقید دیکھی ہے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو نامزد کرنے کے بعد کہا گیا کہ جادو اور ستاروں کے ذریعے انہیں چنا گیا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر غیر ملکی اخبار اس طرح کی بات لکھتا تو اس پر اتنا جرمانہ لگتا کہ اخبار ہی بند ہوجاتا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر