ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا

پولیس اہلکار بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) پی ایس ایل کا رنگ پولیس اہلکاروں پہ بھی چھا گیا،سخت سکیورٹی مہیا کرتے کرتے پولیس بھی فزیکل فٹنس کےلئے میدان میں اتر آئی۔

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل کا جادو اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن اہلکاروں کے سر چڑھ کرپولنے لگا،ماڈل ٹاؤن میں اینٹی رائٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا،دوستانہ کرکٹ میچ کو شہداء پولیس سے منسوب کیا گیا، کرکٹ میچ میں سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد اور ایس پی ڈولفن سکواڈ عائشہ بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

ڈولفن فورس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوور میں ایک 128رنز بنائے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا، عائشہ بٹ کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی کے ساتھ صحت مندانہ سرگرمیاں جوانوں کو ذہنی طور پر چاک و چوبند رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

سی ٹی او کیپٹن ر سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ صحت مند زندگی کےلئے جسمانی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے، پولیس میں جسمانی تندرستی کےلئے کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، شہداء کی یاد میں کرکٹ میچ کا انعقاد ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی عظیم مثال ہے۔

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی طرف سے جیتنے والی ٹیم کو دو یوم اور ہارنے والی ٹیم کو ایک یوم اضافی ریسٹ کا اعلان کیاجبکہ جوانوں میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer