(ناصرعلی) راوی پارک سے شہری عمران کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی،سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی مگر ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹی 42 نے نبی پارک راوی روڈ سے شہری عمران کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔ فوٹیج میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی ہے جبکہ پینٹ اور جیکٹ میں ملبوس چور موٹر سائیکل کے لاک کھول کر سٹارٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ناکامی کی صورت میں پیدل لے کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری نے راوی روڈ تھانے میں ایف آئی درج کرا دی ہے۔