احد چیمہ کا ساتھ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواستیں

احد چیمہ کا ساتھ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کیلئے درخواستیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) نیب کی جانب سےاحد چیمہ کی گرفتاری کے معاملے پر چیف سیکرٹری سمیت دیگر افسران کیخلاف درخواست پر سماعت کی جسٹس شمس محمود مرزا نے آسرا ویلفئر ٹرسٹ کی درخواست نمٹادی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں احد چیمہ کا ساتھ دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کیلئے 2 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

سماعت کچھ دیر میں شروع ہوگئی جبکہ ایک درخواست ہمایوں رسول کی جانب سے دائر کی گئ ہے اور دوسری درخواست آسرا ویلفئر ٹرسٹ کی طرف سے دائر ہوئی ہے دونوں درخوادستوں میں ایک ہی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے کرپشن امزامات میں احد چیمہ کو گرفتار کیا گیا اور قانون کے مطابق سرکاری افسران اپنی نوکری کے پابند ہیں کسی بھی کرپشن الزامات میں کسی کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے آسرا ویلفئر ٹرسٹ کی درخواست نمٹادی  جبکہ ہائیکورٹ کا چیف سیکرٹری پنجاب کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم  دیا،وفاقی حکومت، گورنر ،وزیراعلی ،ایل ڈی اے سمیت دیگرزکو فریق بنایا گیا۔