غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں کمی نہ آسکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار 110 ہوگئی۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 55 ہزار 243 فلسطینی زخمی ہیں،مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ میں متعدد اسرائیلی ٹینک، بلڈوزر تباہ کر دیے،گزشتہ پانچ روز میں 24 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے، گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے بھیانک جنگی جرائم میں سے لاشوں سے اعضا چُرانے کا قبیح جرم بھی سامنے آیا،اسرائیلی فوج کی طرف سے 80 سے زیادہ میتوں کی بے حرمتی کی گئی جنہیں رفح میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 20 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر صیہونی حملے میں بھی کئی افراد کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

 جنوبی غزہ میں رفح  میں اسرائیلی حملے کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ نصیرات کیمپ میں 7 اور المغازی کیمپ پر حملے میں مزید 20 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا،اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں سے پناہ گزین کیمپ، اسپتال، اسکول اور مذہبی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہ رہ پائیں، صیہونی افواج نے دیر البلاح کی مسجد بھی شہید کر دی۔

   

Ansa Awais

Content Writer