ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف سخت قدم اٹھا لیا

The police announced action against those who fired in the air
کیپشن: File Photo
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سال نو پر ہوائی فائرنگ کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ عوام اور پولیس کے مشترکہ تعاون سے ہی اس گھناونے عمل کو روک سکتے ہیں، اس لئے سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام میں شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اورہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

کراچی پولیس ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بحیثیت ذمہ دار شہری اپنے علاقے اور گردونواح میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع 15 پر دیں اگر ہوائی فائرنگ کی وڈیو دستیاب ہو تو واٹس اپ کمپلین نمبر 03435142770 پر یا شہری پولیس میڈیا سیل کے نمبر 03302699211 پر بھیجیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر