ویب ڈیسک : سینیٹ کمیٹی ریلوے اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا بجلی چوری کا انکشاف ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی سالانہ دو ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔
سینیٹ کمیٹی ریلوے کا اجلاس چیئرمین محمد قاسم کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں ریلوے کی سالانہ دو ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا اور چور ملے ہوئے ہیں، 54000 سے زائد میٹر لگا کر چوری بچائی جا سکتی ہے۔ ریلوے کی پٹریاں آدھی رات کو اکھاڑی گئیں، ملک میں مکمل ٹریک کی نگرانی کا بندوست نہیں۔
وفاقی وزیراعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اب اسلام آباد سے استنبول تک ریل چلائی جا رہی ہے، اگر بلوچستان حکومت600 ارب میں سے 15 ارب دے تو کوئٹہ سے تفتان تک ٹریک وفاقی حکومت بحال کر دے گی،وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کمیٹی کوبتایاکہ پاکستان کے چھ سو ارب روپے تباہ ہو سکتے ہیں ، بلوچستان حکومت اسے بچا سکتی ہے،تفتان اور چمن میں کارگو بحالی کے لئے بلوچستان حکومت کو عمل کرنا ہو گا جس سے بلوچستان ترقی کرے گا ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ پشاور سے طورخم کا پرانا روڈ خیبر پختونخوا حکومت بحال کر رہی ہے،7 ریلوے اسٹیشن جو بہترین بنے ہیں لیکن کام کے نہیں کیا وہاں ہوٹل ، ہاسٹل یا مارکیٹ بنائیں؟ ناروال، اوکاڑہ اور حسن ابدال میں موجود ریلوے اسٹیشنز سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے وزارت ریلوے کو فاسٹ ٹرین لانے کا کہہ دیا ، سالانہ چار ہزار ارب ڈالر کارگو میں سے30فیصد بھی ریلوے کو ملے تو بہتری ہو سکتی ہے۔