ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بلوں پر ریلیف کا معاملہ ،نگران کابینہ آج فیصلہ کرےگی

Caretaker Federal Cabinet, Islamabad, Electricity bills. Energy price hike, Public anger over huge electricity bills, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: بجلی کے عوام کی قوت برداشت سے زیادہ بلوں کے معاملہ پر اہم فیصلہ آج متوقع ہے، نگراں وفاقی کابینہ آج منگل کے روز  اجلاس میں عوام کو بجلی کے بلوں کے حوالہ سے ریلیف دینے کا حتمہی فیصلہ کرے گی۔

 ذرائع کے مطابق بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے لئے دردِ سر بن گئے۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عوام کے بڑھتے ہوئے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کے روز طلب کر لیا، وزارت توانائی نے بجلی بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی۔ یہ تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تجاویز اور فیصلے منظوری کے لئے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔