لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ،زیر سماعت مقدمات کا معاملہ، ججز نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

 لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ،زیر سماعت مقدمات کا معاملہ، ججز نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: Lahore High Court, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء ،زیر سماعت مقدمات  اور بروقت انصاف کی فراہمی کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز کا فل کورٹ اجلاس چار ستمبر کو طلب کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فل کورٹ اجلاس چار ستمبر کو دن ساڑھے بارہ بجے نیو ججز لائبریری میں ہوگا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت  فل کورٹ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہوں گے۔ 

ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جلاس میں ستمبر 2022 سے جون 2023 تک کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں تمام عدالتوں کے اسٹبلشمنٹ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ۔ 

فل کورٹ اجلاس  میں عدالت عالیہ میں زیر التواء اور زیر سماعت مقدمات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس میں ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان شرکت کریں گے۔ 

جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی  ، جسٹس مس عالیہ نیلم ،  جسٹس شاہد بلال حسن شریک ہوں گے، اس کے علاوہ جسٹس عابد عزیز شیخ ،  جسٹس صداقت علی خان ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس صداقت علی خان ، جسٹس مسعود نقوی ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس طارق سلیم شیخ،  جسٹس  شہرام سرور چوہدری ،  جسٹس اسجد جاوید گھرال ،جسٹس شاہد کریم ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ، جسٹس محمد رضا قریشی  سمیت دیگر ججز شرکت کریں گے۔