سیلاب میں ڈوبنے والا لڑکا 4 روز بعد معجزانہ طور پر زندہ مل گیا

Flood, Victims, Swat, KPK
کیپشن: Flood,KPK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب میں پھنسا بچہ چار دن بعد مل گیا۔

خیبر پختو نخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان  میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والا 12  سال کا لڑکا 4  روز  بعد زندہ سلامت مل گیا۔ چار روز قبل جب سیلابی ریلوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں قیامت مچا رکھی تھی، اس دوران  سگو کے قریب ایک ٹرک پانی کے ریلے کی زد میں آگیا۔ 

ٹرک  میں 12  سالہ بچے سمیت ڈرائیور اور ایک استاد سوار تھے،  عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور  سمیت 2  افراد کی لاشیں پانی سے نکال لی گئی  تھیں تاہم  بچے لاش کی تلاش جاری تھی۔

آج چوتھے روز بچے کی تلاش کے دوران پانی میں درخت کے تنے پر بیٹھے بچے نے آواز  دی تو لوگوں کی خوشی کی انتہا نہ تھی کہ بچہ درخت تنے کو پکڑے نڈھال بیٹھا تھا، بچہ بھوکا پیاسا اور 4 روز مدد کا منتظر رہا، صبر و ہمت سے موت سے لڑتا رہا اور زندہ سلامت رہا۔ بچے  کے مطابق  میں نے بہتے ہوئے اس درخت کو پکڑ لیا تھا اور 4 روز تک بھوکا پیاسا اور بغیر نیند کے اس پر رہا۔

بچے کو زندہ دیکھ کر گھروالوں نے شکر ادا کیا اور بچے کو ہار پہنا کر استقبال کیا۔