بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر

بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کو کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
بیرون ملک جانے والے افراد ایک ہزار 270 روپے ادا کر کے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز منتخب ویکسین سینٹرز میں لگائی جائے گی اور اس کے لیے فیس نیشنل بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جا سکے گی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ سے زائد خوراکیں لگ چکی ہیں۔این سی او سی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی پانچ کروڑ خوراکیں لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ٹویٹ میں شہریوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کی گئی ہے، جبکہ جن شہریوں نے پہلی خوراک لگوا لی ہے انہیں 28 دن مکمل ہونے پر کسی بھی ویکسین سینٹر سے دوسری خوراک لینے کا کہا گیا ہے۔