ٹک ٹاکر عائشہ کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

TikToker Ayesha
کیپشن: TikToker Ayesha
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک(عثمان الیاس) مینار پاکستان واقعہ پر ٹک ٹاکر عائشہ کے خلاف کارروائی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر، عائشہ پر ہجوم کو اکسانے اور ملک کو بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے فالورز کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دی، مینار پاکستان کے گارڈ کے مطابق عائشہ اکرم رش بڑھنے پر جا سکتی تھی لیکن اس نے وہیں رہنے کو ترجیح دی، اس واقعہ سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی ، ہجوم کو اکسانے پر عائشہ اکرم کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس سے غیر اخلاقی مواد ہٹا کر ریگولیٹ کیا جائے۔  

واضح رہےکہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں  14 اگست کو   ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کا واقعہ پیش آیا، 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر  سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں اُچھالتے رہے، اوباش نوجوان لگ بھگ بیس سے پچیس منٹ تک خاتون کو ہراساں کرتے رہے, پولیس نے عائشہ سے  ہجوم کی بدتمیزی کیس میں اب تک 144 افراد کو گرفتار کیا،  گرفتار ملز موں کی آج کیمپ جیل میں شناخت پریڈ ہوگی، شناخت پریڈ کا عمل سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ، جیل سپرنٹنڈنٹ اور متاثرہ خاتون کی موجودگی میں ہو گا،شناخت پریڈ کے عمل کے بعد ملزموں کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer