(عیشہ خان) ساندہ میں گھریلو تنازع پر ظالم شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے بند روڈ پر گھریلو تنازع پر شوہر شیر علی نے اپنی بیوی رضیہ کو تیز دار آلہ سے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سر پر گہری چوٹ کا نشان ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہونگے۔