ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہسپتالوں میں ڈینگی کا ڈیٹا چھپائے جانے کا انکشاف

 ہسپتالوں میں ڈینگی کا ڈیٹا چھپائے جانے کا انکشاف
کیپشن: City42 - Dengue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) ہسپتالوں میں ڈینگی کا ڈیٹا چھپائے جانے کا انکشاف، ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کی جانب سے رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا ہی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں سیزن شہر میں ڈینگی کے کتنے مریض ہسپتالوں میں آئے اس کا ڈیٹا ہی مرتب نہیں کیا گیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیش بورڈ پر ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنا تھا لیکن حالیہ سیزن میں ایسا نہیں کیا گیا۔

 اس صورتحال پر محکمہ صحت نے ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈیٹا مرتب کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer