ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے خوشخبری، شہباز حکومت نے پٹرولیم قیمتوں پر بڑا اعلان کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
کیپشن: Petrol Price
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے۔ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت شرائط قرض حاصل کرنے کے عوض عمران خان کی سابقہ حکومت نے طے کی تھیں۔ مہنگائی سے ستائی اور نڈھال عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری مسترد کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول 81 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ حکومت پیٹرول مہنگا نہ کرکے اربوں روپے کی سبسڈی عوام تک منتقل کرے گی۔
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor